گاڑیوں کے شوقین افرادکیلئے خوشخبری،ٹویوٹا کرولا کراس کی قیمت میں بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ٹویوٹا کرولا کراس کی قیمت میں اضافے کے بعد 6 لاکھ روپے سے زائد کی خصوصی رعایت دینے کا اعلان کر دیا گیا۔
ٹویوٹا سوسائٹی موٹرز نے ٹویوٹا کرولا کراس کے تمام ویریئنٹس پر 6 لاکھ 14 ہزار روپے تک کی خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا ہے جس کا مقصد مارکیٹ میں اس مقبول SUVکی فروخت کو بڑھانا ہے۔
اس سے قبل ٹویوٹا نے خاموشی سے اپنے تمام گاڑیوں کی قیمت میں بیس ہزار سے زائد اضافہ کر دیا تھا،تاہم اب کرولا کراس کے تمام ماڈلز کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے۔
کرولا کراس ہائیبرڈ گاڑی ہے جس کے انجن آپشنز میں 1.8 لیٹر ہائبرڈ (HEV)، 1.8 لیٹر پیٹرول (GAS) شامل ہے، کم فیول میں شہر میں چلانے کے لیے بہترین گاڑی ہے۔اس میں ایئر بیگز، ABS، وہیکل اسٹیبلیٹی کنٹرول اور ہِل سٹارٹ اسسٹ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت میچ رکوانے کی درخواست پربھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا
کرولا کراس 1.8L HEVX کی قیمت میں پانچ لاکھ 14 ہزار کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 8955000 ہو گئی ہے، اس طرح کرولا کراس 1.8L HEV کی قیمت میں 4 لاکھ 64 ہزار کی کمی ہوئی ہے اور قیمت 9019000 سے 8555000 کی سطح پر آ گئی ہے۔
کرولا کراس 1.8L GASX کی قیمت میں 5 لاکھ 64 ہزار کی رعایت دی گئی ہے جس کے بعدنئی قیمت 7955000 ہو گئی ہے، کرولا کراس 1.8L GAS کی قیمت میں 6 لاکھ 14 ہزار کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 7255000 ہو گئی ہے۔