قائداعظم کا یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

Sep 11, 2025 | 08:30:AM
قائداعظم کا یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم وفات انتہائی عقیدت و احترام سے آج منایا جارہا ہے، اس موقع پر سرکاری اور نجی سطح پر مختلف تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

آج مختلف تقریبات میں بابائے قوم کو بھرپور طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

بانی پاکستان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ہوگی۔

بانی پاکستان کے مزار پرسیاسی شخصیات، مسلح افواج کے نمائندے اور شہری حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا قریبی ساتھی امریکی قدامت پسند تجزیہ کارچارلی کرک قاتلانہ حملے میں ہلاک

بابائے قوم کے یوم وفات کے سلسلے میں مختلف تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں سیمینارز، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔