جڑانوالہ واقعہ کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا، وزیراعظم کی مسیحی وفد سے گفتگو

Sep 11, 2023 | 20:56:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے کہ تمام ریاستی مشینری اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کے حوالے سے ان کے ساتھ کھڑی ہے ،جڑانوالہ واقعہ کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جائے گاتا کہ ایسے واقعات کا سد باب ہو سکے ۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے مسیحی برادری کے وفد نے ملاقات کی،وفد نے سانحہ جڑانوالہ پر بروقت اقدامات کرنے پر اور جڑانوالہ کا دورہ کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
نگران وزیراعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تمام ریاستی مشینری اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کے حوالے سے ان کے ساتھ کھڑی ہے،پاکستان میں اقلیتوں کو تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں ،جڑانوالہ واقعہ کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جائے گاتا کہ ایسے واقعات کا سد باب ہو سکے ۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ اقلیتی برادری اپنے مسائل اور تجویز حکومت تک پہنچائے تاکہ ان مسائل کا ممکنہ حل کیا جا سکے،ان کا کہناتھا کہ ہمارا آئین ذات پات، نسل اور رنگ کے امتیاز کے بغیر تمام شہریوں کو سماجی، مذہبی، سیاسی اور معاشی حقوق دیتا ہے،ایک دوسرے کے عقیدوں کے احترام سے ہی پر امن اور خوشحال معاشرے کی تشکیل ہو سکتی ہے۔
 نگران وزیراعظم نے کہاکہ انتہا پسندی کو ختم کرنے کیلئے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،وفد نے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے خالد جارج کی بطور نگران وفاقی وزیر انسانی حقوق تقرری کو خوش آئند قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، بڑے بڑے نام سامنے آ گئے