پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 خواجہ سرا ء زخمی

Sep 11, 2022 | 12:19:PM
پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 خواجہ سرا ء زخمی
کیپشن: فائل فوٹو (گوگل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پشاور کے کبوتر چوک پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ کرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 خواجہ سراء زخمی ہو گئے۔

ان زخمی خواجہ سراؤں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور انہیں گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ پولیس نے تھانہ پہاڑی پورہ میں خواجہ سراؤں پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ زخمی خواجہ سرا ڈولفن آیان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کیش وین سے کروڑوں روپے لیکر فرار ہونے والا ڈرائیور چند گھنٹوں میں گرفتار