کیش وین سے کروڑوں روپے لیکر فرار ہونے والا ڈرائیور چند گھنٹوں میں گرفتار

Sep 10, 2022 | 11:56:AM
کیش وین سے کروڑوں روپے لیکر فرار ہونے والا ڈرائیور چند گھنٹوں میں گرفتار
کیپشن: فوٹو بشکریہ 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فیصل آباد میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہونے والے کیش وین کے ڈرائیور کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کو چک جھمرہ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا اور کیش وین کے ڈرائیور سے لوٹی گئی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ کیش وین میں 4 کروڑ96 لاکھ روپے تھے۔ ملزم نے کارروائی اس وقت کی جب باقی گارڈز پیسے بینک برانچ میں منتقل کرنے کے لیے اندر گئے ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی برآمد کر کے مفرور ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی تھی۔ ڈرائیور کیش وین 109 چک کے قریب چھوڑ کر رقم سمیت غائب ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: سکیورٹی گارڈ بنک کے 5 کروڑ روپے لیکر فرار