سکیورٹی گارڈ بنک کے 5 کروڑ روپے لیکر فرار

Sep 09, 2022 | 21:01:PM
بنک سکیورٹی گارڈ فرار
کیپشن: سنک سکیورٹی گارڈ کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں سیکورٹی کمپنی کا ڈرائیور بنک کے چار کروڑ94 لاکھ لیکر فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بنک سے سیکورٹی کمپنی کی ٹیم نے رقم وصول کی گارڈز رقم گاڑی میں رکھ کر کاغذات بنک میں لینے چلے گئے، ڈرائیور عبدالعزیز رقم سمیت گاڑی بھگاکر فرارہوگیا، پولیس کی ناکہ بندی کے دوران سیکورٹی گاڑی 109رب کھرڑیانوالہ سے ملی گاڑی میں ڈرائیور عبدالعزیز موجود تھا نہ رقم پولیس نے کمپنی گارڈز کو حراست میں لیکر تفتیش کا عمل شروع کردیا۔بنک کی رقم لیکر فرار ہونیوالے سیکورٹی گارڈ کا کریمینل ریکارڈ 24 نیوز نے حاصل کرلیا۔بنک کے پانچ کروڑ روپے لیکر غائب ہونیوالے گارڈ عبدالعزیز ریکارڈ یافتہ نکلا۔عبدالعزیز کے خلاف تھانہ سٹی گوجرہ میں دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی کئی بنکوں میں رقم تقسیم کرکے اواگت برانچ پہنچی،ایس اوپی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تینوں گارڈز بنک کے اندر چلے گئے،ایس اوپی کے مطابق ایک گارڈ کا گاڑی میں موجود ہونا لازم ہے،ڈرائیور عبدالعزیزاکیلاہی گاڑی لیکر رفوچکر ہوگیا۔
گاڑی غائب پاکرگارڈز نے کال کی تو عبدالعزیز نے ٹائر میں ہوابھروانے کا بہانہ بنایا،گارڈ نے کافی دیر انتظار کرنے کے بعد بنک انتظامیہ کو اطلاع دی،مرکزی برانچ نے تمام برانچوں سے موصول ہونیوالی رقم کی تصدیق کی۔
یہ بھی پڑھیں:بچے وکیل کیوں بننا چاہتے ہیں ؟؟