33 صوبوں پر کنٹرول کیا،پنجشیر کیلئے پاکستانی مدد کی ضرورت کیوں پڑتی، افغان وزیر خارجہ

Sep 11, 2021 | 19:27:PM
 33 صوبوں پر کنٹرول کیا،پنجشیر کیلئے پاکستانی مدد کی ضرورت کیوں پڑتی، افغان وزیر خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر ہم نے 33 صوبوں پر پاکستانی مدد کے بغیر کنٹرول حاصل کر لیا تو صرف پنجشیر کے دو تین اضلاع کے لیے ہمیں پاکستان کی مدد کی ضرورت کیوں پڑتی۔ 

افغان اردو کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹر پیغام کےمطابق افغانی وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کا ایک اہم بیان سامنے آیا ہے ، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نےپاکستانی مدد کے بغیر  33 صوبوں پر کنٹرول حاصل کر لیا تو صرف پنجشیر کے دو تین اضلاع کے لئے ہمیں پاکستان کی مدد کی ضرورت کیوں پڑتی۔ انہوں نے کہا کہ یہ محض صرف پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  تمام ممالک طالبان کو تسلیم نہ کریں، بھارتی شاعر جاوید اختر کی ٹویٹ