پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

Sep 11, 2021 | 16:52:PM
 پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچز کے لئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ہونے والی ون ڈے سیریز کے لئے ٹکٹس فروخت ہونا شروع ہوگئی ہیں جبکہ لاہور میں شیڈول 5ٹی 20میچوں کے لئے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی۔
 واضح رہے کہ نیوز ی لینڈ کرکٹ ٹیم18سال بعد پاکستان پہنچ گئی۔کیویزکرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کااسلام آباد پہنچنے کے بعد مقامی ہوٹل میں کوویڈ ٹیسٹ ہوگا اور رپورٹس مثبت آنے کے بعد کھلاڑیوں کو پریکٹس سیشن میں حصہ لینے کی اجازت ملے گی۔
 دونوں ٹیموں کے درمیان پہلاون ڈے 17 ستمبرکوراولپنڈی میں کھیلاجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ آمنہ الیاس کی فلم بلیک آوٹ کب ریلیز ہوگی؟