اداکارہ آمنہ الیاس کی فلم بلیک آوٹ کب ریلیز ہوگی؟ 

Sep 11, 2021 | 15:17:PM
اداکارہ آمنہ الیاس کی فلم بلیک آوٹ کب ریلیز ہوگی؟ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( مانیٹرنگ ڈیسک) ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے بطور پروڈیوسر اپنی پہلی شارٹ فلم کی جھلک جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق آمنہ الیاس نے اپنی مختصر فلم '' بلیک آوٹ'' کا پوسٹر سوشل میڈیا اکاو¿نٹس پر شیئر کیا جس کے ذریعے وہ پروڈکشن کے میدان میں بھی قسمت آزمانے جارہی ہیں، اداکارہ نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پہلی مختصر فلم '' بلیک آوٹ'' آج میرے یوٹیوب چینل پر ریلیز ہوگی۔
اس کی ڈسکرپشن میں لکھا ہوا کہ جب 2 دشمن ایک ایلیویٹر میں پھنس گئے، بلیک آوٹ کی ہدایات داور محمود نے دی ہیں جبکہ اس کی کہانی ساجد حسن نے تحریر کی ہے۔ 
ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مختصر فلم میں موجود دونوں افراد ایک دوسرے کے دشمن ہیں جو شاید ماضی میں دوست تھے۔


دوسری جانب داور محمود نے لکھا کہ ہدایات کار کے طور پر میری پہلی چھوٹی سی شدید شارٹ کہانی ہے، اس مختصر فلم کی کاسٹ میں نجف بلگرامی، شفقت خان اور تنویر گل شامل ہیں۔
واضح رہے کہ آمنہ الیاس اس سے قبل کئی ڈراموں اور شارٹ فلمز میں اداکاری کرچکی ہیں، علاوہ ازیں وہ سوشل میڈیا پر بھی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پولیس اہلکارکی معروف ٹک ٹاکر سے تھانے میں زیادتی۔۔ ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا رہا