خیبر پختونخوا میں آپریشن کا فیصلہ وہاں کی عوام کرے گی،شیر علی ارباب
علی امین گنڈا پور کو اس لیے ہٹایا گیاکیونکہ و ہ دہشتگردوں کی پوری طرح سے سہولت کاری نہیں کرواتے تھے، قادر مندوخیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)تحریک انصاف کے رہنما شیر علی ارباب نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں آپریشن ہونا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ وہاں کی عوام کرے گی، اگر یہ آپریشن اچھے اور کامیاب ہوتے تو اب تک کافی حد تک دہشت گردوں کا صفایا ہو چکا ہوتا۔
24نیوز کے پروگرام نسیم زہرا @پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شیر علی ارباب کا کہناتھا کہ اگر کوئی رہنما پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہو کرآیا ہے اور وہ بانی پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کیخلاف جائے گا تو عوام اس کی سیاست کو ختم کر دیں گے۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندوخیل نے کہا کہ افغان طالبان کیساتھ مذاکرات کیساتھ ٹارگٹ آپریشن بھی کرنے چاہیں ، علی امین گنڈا پور کو اس لیے ہٹایا ہے کیونکہ و ہ دہشتگردوں کی پوری طرح سے سہولت کاری نہیں کرواتے۔انہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی کا قبائلی علاقے سے انتخاب کا مقصد صرف آفریدی قوم کو اسٹیبلشمنٹ سے لڑانا ہے ۔