کراچی، حیدرآباد میں 500 الیکٹرک بسیں چلیں گی:شرجیل میمن

Oct 11, 2025 | 14:16:PM
  کراچی، حیدرآباد میں 500 الیکٹرک بسیں چلیں گی:شرجیل میمن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی)سینئر صوبائی وزیر  سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ  کراچی، حیدرآباد میں 500 الیکٹرک بسیں چلیں گی ، پیپلز گرین ٹرانسپورٹ منصوبہ شہریوں کیلئے بڑا تحفہ ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ فلیگ شپ منصوبہ فضائی آلودگی میں کمی لائے گا،بسوں کیلئے جدید چارجنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

سینئر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ قیوم آباد تک ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کی منظوری دے دی،سولہ کلومیٹر فریٹ ایکسپریس وے سے ٹریفک دباؤ کم ہو گا۔

ان کا مزید کہناتھا کہ جامشورو، مٹیاری میں 41 ہزار ہیکٹر جنگلات لگیں گے،سندھ حکومت نجی شراکت داری سے ترقیاتی منصوبے بڑھا رہی ہے۔

شرجیل میمن  نے کہا کہ ٹماٹر پراسیسنگ پلانٹ اور جدید زرعی منصوبے تیار کریں گے،پبلک پرائیویٹ منصوبے جدید سندھ کی بنیاد بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کو نوبل پرائز کیوں نہیں ملا؟ آخرکار اصل وجہ سامنے آگئی