ٹرمپ کو نوبل پرائز کیوں نہیں ملا؟ آخرکار اصل وجہ سامنے آگئی

Oct 11, 2025 | 12:57:PM
ٹرمپ کو نوبل پرائز کیوں نہیں ملا؟ آخرکار اصل وجہ سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نوبل امن انعام دینے والی نارویجین کمیٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2025 کا انعام نہ دینے کی وجہ واضح کر دی ہے۔

کمیٹی کے مطابق فیصلہ کسی سیاسی دباؤ، مہم یا میڈیا کی توجہ کے تحت نہیں بلکہ صرف میرٹ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق نوبل انعام کے لیے نامزدگیاں ہر سال 31 جنوری تک مکمل ہوتی ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو صدر بنے یعنی وہ مقررہ وقت پر مکمل کارکردگی دکھانے کا موقع نہیں پا سکے۔

کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی حالیہ سرگرمیاں نوبل انعام کے سخت معیار پر پوری نہیں اترتیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ انعام کسی کی مہم، شہرت یا سیاسی مقام کے بجائے خالص کارکردگی پر دیا جاتا ہے۔

بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے نوبل انعام کے لیے کھلم کھلا مہم چلانا بھی ان کے حق میں نہیں گیا کیونکہ کمیٹی ایسی کوششوں کو منفی نظر سے دیکھتی ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ آخری لمحات کی کوئی ڈیل یا دباؤ ان کے فیصلے پر اثرانداز نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی:''را'' نیٹ ورک کیخلاف کارروائی،حساس معلومات لیک کرنے والے 2ملزمان گرفتار

ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ ٹرمپ کیلئے ان کے دوسرے صدارتی دور میں اشرافیہ کی جانب سے ایک اور علامتی مستردی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ نارویجین نوبل کمیٹی 1897 میں ناروے کی پارلیمنٹ نے قائم کی تھی اور اس کا واحد کام نوبل امن انعام کے حقدار کا انتخاب کرنا ہے۔