شکریہ کپتان ، عبداللہ شفیق نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا

Oct 11, 2023 | 14:36:PM
شکریہ کپتان ، عبداللہ شفیق نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین محی الدین) سری لنکا کیخلاف بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان اوپننگ بلے باز  عبداللہ شفیق نے   کپتان بابر اعظم کا شکریہ ادا کر دیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کی جانب سے پہلی سینچری سکور کرنے والے بلے باز عبداللہ شفیق نے اہم میچ میں ایک بڑے ہدف کے پریشر کے باوجود  بہترین بلے بازی کا مظاہر ہ کیا اور ٹیم کو مشکل حالات سے نکال کر اہم سٹیج پر پہنچایا ، عبداللہ شفیق نے 103 گیندوں پر 113 رنز سکور کیے ، انہیں بائیں ہاتھ کے بلے باز فخر زمان کی جگہ ورلڈ کپ  میں ڈیبیو کرایا گیا  اور پہلے ہی میچ میں انہوں نے سینچری سکور کر کے اہم اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کر دیا ہے ۔

عبداللہ شفیق اس وقت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں ، شائقین کرکٹ ان کے کھیل اور صلاحیتوں کی خوب داد دے رہے ہیں ، ایسے میں عبداللہ شفیق کا ایک پرانا سوشل میڈیا پیغام بھی وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے 3 سال قبل  اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے لیے پیشگوئی کی تھی کہ انشااللہ میں خود کو ایک دن اپنے آپ پر فخر محسوس کرواؤں گا، جس پر لوگ انہیں تہہ نیتی پیغام بھیج کر  بتا رہے ہیں کہ صرف انہی کو نہیں بلکہ پوری قوم کو ان پر فخر ہے ۔ 

عبداللہ شفیق نے اپنی کامیابی، بہترین پرفارمنس اور لوگوں سے ملنے والی ڈھیر ساری محبت کے بعد سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے ، سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنی اور بابر کی تصویر شیئر کی جس میں دونوں بلے باز اپنی کٹ میں ملبوس ہیں اور دونوں کے کٹ نمبر میں صرف ایک ہندسے کا فرق ہے  اور شائقین کرکٹ کو مشکل وقت میں بہترین بلے بازی پر اب لگتا ہے کہ دونوں کی صلاحیتوں میں بھی صرف اس نمبر کا ہی فرق  ہے ،  عبداللہ شفیق نے تصویر کے کیپشن میں بابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کپتان اعتماد  کرنے کیلئے شکریہ ۔