لاہور سے دو کمسن بہنیں مبینہ طور پر اغواء

Oct 11, 2021 | 22:32:PM
اچھرہ،کمسن،بہنیں ،اغوا
کیپشن: کمسن بہنیں اغوا،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کے علاقے اچھرہ سے دو کمسن بہنیں مبینہ طور پر اغوا ،عائشہ اور فاطمہ گلزار گھر سے سکول گئیں مگر واپس نہ آئیں۔

تفصیلا ت کےمطابق اہلخانہ کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کی عمریں گیارہ اور بارہ سال  ہیں۔ ایک لڑکی پانچویں دوسری چھٹی جماعت کی طالبہ ہے۔ دونوں بہنیں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تکیہ لہری شاہ میں زیر تعلیم ہیں۔

لڑکیوں کی والدہ شمائلہ رمضان نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ اچھرہ میں جمع کروا دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری کا واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکیوں کا سراغ لگانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مجھے برباد کیا ہے میں تجھے بھی برباد کردوں گا۔۔ریمبو کی عائشہ سے ٹیلی فو نک گفتگو وائرل