اداکارہ میرا نے خودکشی کی دھمکی دیدی۔۔کیا وجہ بنی جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

Oct 11, 2021 | 11:37:AM
اداکارہ میرا نے خودکشی کی دھمکی دیدی
کیپشن: اداکارہ میرا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ میرا نے فلم بنانے کیلئے حکومت کی طرف سے پیسے نہ ملنے پر خودکشی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری موت کے ذمہ دار وزیراعظم عمران خان اور ان کی ریاست مدینہ ہوگی۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے مددکی ضرورت ہے لیکن شاید صاحب اختیار لوگ شاید تب آئیں گے جب میں عمر شریف کی طر ح وہیل چیئر پر بیٹھ جاؤں گی ۔

اداکارہ نے کہا کہ میں تنہا عورت ہوں اور 10 سال سے مقدمہ میں پھنسی ہوں ، بھارت یا دبئی شفٹ نہیں ہوئی لیکن اس کے باوجود مجھے شادی کی اجازت نہیں مل رہی ۔

اور ریاست کی ذمہ داری ہوں ،10سال سے مقدمہ میں پھنسی ہوں ،بھارت یا دبئی شفٹ نہیں ہوئی لیکن مجھے پاکستان میں شادی کی اجازت نہیں مل رہی ، میں بھی ریاست کی ذمہ داری ہوں۔

 اداکارہ میرا کا مزید کہنا تھا کہ عمر شریف کے انتقال سے شوبز انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، وزیراعظم عمران خان سے بار بار درخواست کر چکی ہوں کہ مجھے فلم بنانے کیلئے فنڈز درکار ہیں مگر حکومت میری مدد نہیں کر رہی۔اگر میری مدد نہ کی گئی تو نقصان کی ذمہ داری حکومت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:کن شہروں میں بارش ہو گی۔۔محکمہ موسمیات نے بتا دیا