ایم ڈی کیٹ پاس کرنے والے طلبا کے لئے مفت تعلیم وزیر اعلیٰ نے اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایم ڈی کیٹ پاس کرنے والے یتیم طلبا کو مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کردیا گیا اور بیچلر اور ماسٹر ڈگری ہولڈرز کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی بھی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے فرنٹیئر ویمن کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کے فروغ کے لیے کئی اہم اقدامات کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ نے طالبات اور یتیم بچوں کے لیے مفت اعلیٰ تعلیم کے منصوبے کا افتتاح کیا جبکہ ایم ڈی کیٹ پاس کرنے والے یتیم طلبہ کو بھی مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ انصاف فیمیل ایجوکیشن کارڈ کے ذریعے 55 ہزار طالبات مفت تعلیم حاصل کر سکیں گی،انہوں نے بیچلر اور ماسٹر ڈگری ہولڈرز کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی،وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں خواتین کی تعلیم کے لیے مزید فنڈز مختص کیے جائیں گے تاکہ صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع بڑھائے جا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں : ڈالر آج بھی اوپن مارکیٹ اورانٹر بینک میں کم ریٹ پر دستیاب