وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی پولیس موبائل پر خودکش حملے کی مذمت، پولیس سے رپورٹ طلب

May 11, 2025 | 22:05:PM
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی پولیس موبائل پر خودکش حملے کی مذمت، پولیس سے رپورٹ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور کے علاقہ چمکنی میں پولیس موبائل پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور پولیس کے اعلی حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔علی امین گنڈاپور نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار ہے۔وزیراعلیٰ پی کے نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔انہوں نے دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ عوام کے جان و مال کے محافظوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت اور بزدلانہ اقدام ہے،  اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہونگے، صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں، ان کاکہناتھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں، ملک و قوم کے لئے جانیں دینے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ  سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صوبائی حکومت شہداء کے ورثا کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - خیبرپختونخوا
ٹیگز: