بادل جم کر برسیں گے، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم گلگت بلتستان،کشمیر، بالا ئی /وسطی پنجاب اور بالا ئی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواؤں ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران وسطی /جنوبی اضلاع میں آندھی /جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔
سوموار کے روز موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے علاقوں چترال، شانگلہ، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد ،پشاور، باجوڑ، صوابی، مردان، چارسدہ، خیبر، کرک، لکی مروت، بنوں، کوہاٹ،ہنگو، وزیرستان اور کرم میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔اس دوران چند مقامات پر درمیانی سے تیز بارش / ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تاہم مری، گلیات ،راولپنڈی ، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ،سیالکوٹ ،ناروال،فیصل آباد ، سرگودھا، خوشاب، لاہور،شیخوپورہ، حافظ آباد، میانوالی، بھکر، لیہ، ساہیوال، ملتان, ڈی جی خان اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ با رش کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر درمیانی سے تیز بارش / ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ سے اہم خبر آ گئی
ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تاہم بالا ئی اضلا ع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت جیکب آباد،، موہنجوداڑہ، دادو46،سبی اور رحیم یار خان میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انتباہ؛آج (شام /رات) اور 12مئی کے دوران آندھی/جھکڑ / گرج چمک/ ژالہ باری اور تیز/ موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔
یہ بھی پڑھیں:امتحانات کے حوالے سے طلبا کیلئے اہم خبر