بھارت کی صلاحیت ہی نہیں تھی، اس سے پاکستان پر حملے میں بڑی مس کیلکولیشن ہوئی: ناصر جنجوعہ

May 11, 2025 | 13:30:PM
بھارت کی صلاحیت ہی نہیں تھی، اس سے پاکستان پر حملے میں بڑی مس کیلکولیشن ہوئی: ناصر جنجوعہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سابق مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے بھارت اپنی ذلت کو کامیابی میں تبدیل کرکے اپنی عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کرےگا۔

 نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل(ر) ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا پاکستان پر حملہ کرنے میں بھارت سے بہت مس کیلکولیشن ہوئی ہے، بھارت کی حملہ کرنے کی صلاحیت ہی نہیں تھی۔

 یہ بھی پڑھیں:امریکہ اورچین میں مفاہمت ،ڈونلڈ ٹرمپ دل کی بات زبان پر لے آئے

سابق مشیر ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا سیز فائر بھارت کے مفاد میں ہے، ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنا پڑے گا، جب یہ ہم سے ملاقات کریں گے تو ایسے ظاہر کریں گے جیسے سیز فائر کی درخواست ہماری تھی۔

ان کا کہنا تھا بھارت اپنی ذلت کو کامیابی میں تبدیل کرکے اپنی عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کرےگا۔