طلبا کی موجیں۔اسکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

May 11, 2022 | 13:12:PM
  طلبا کی موجیں۔اسکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا
کیپشن: سکولوں میں گرمی کی چھٹیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز)محکمہ تعلیم پنجاب نے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی محکمہ تعلیم پنجاب نے یکم جون سے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے بچوں کو گرمی کی چھٹیوں کا کام 31 مئی تک دینے کی ہدایت جاری کر دی، پہلی سے آٹھویں جماعت کے نتائج کا اعلان بھی 31 مئی سے قبل کیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق گرمی کی چھٹیوں کا سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہے گا، سرکاری اسکولوں کے بچوں کو نیا سلیبس گرمی کی چھٹیوں میں تقسیم کیا جائے گا،چھٹیوں کے بعد یکم اگست سے نیا تعلیمی سال شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کا لندن آنا کیوں ضروری تھا؟ اسحاق ڈارنے بتا دیا

ذرائع کے مطابق گرمی کی چھٹیوں کا نوٹفیکیشن آئندہ ہفتہ جاری ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی؟