سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ  کی واپسی؟

May 11, 2022 | 12:42:PM
ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی
کیپشن: ڈونلڈ ٹرمپ ایلون مسک فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک) ایلون  مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے بعد ایک سوال جو کئی بار سامنے آیا وہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کی ٹوئٹر پر واپسی تھی ، جس کا جواب انہوں نے ہاں میں دیدیا ہے۔

دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اگر ٹوئٹر سے ان کی ڈیل کامیاب ہوجاتی ہے تو وہ ٹرمپ پر لگائی گئی پابندی ختم کر دیں گے۔

ایلون  مسک نے فنانشل ٹائمز فیوچر آف دی کار سمٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سابق امریکی صدر پر پابندی لگانے کا ٹویٹر کا فیصلہ “اخلاقی طور پر غلط اور بالکل احمقانہ تھا۔

 ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے غیر قانونی ٹوئٹ کی ہے تو اسی عارضی طور ہر معطل یا اس پوسٹ کو ہی پوشیدہ کردیا جانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کا لندن آنا کیوں ضروری تھا؟ اسحاق ڈارنے بتا دیا

یاد رہے کہ جنوری 2021 میں، ٹوئٹر نے کیپیٹل ہل پر حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل طور پر معطل کر دیا گیا تھا، ٹوئٹر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ  کے ٹوئٹس اور جارحانہ بیانات امریکا میں تشدد کو مزید بھڑکانے کے خطرہ بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے