شہبازشریف کا لندن آنا کیوں ضروری تھا؟ اسحاق ڈارنے بتا دیا

May 11, 2022 | 11:57:AM
 شہبازشریف کا لندن آنا کیوں ضروری تھا؟ اسحاق ڈارنے بتا دیا
کیپشن: اسحاق ڈار فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مخلوط حکومت کی میٹنگ میں نوازشریف اور میں شریک تھے اور یہ ضروری تھا کہ شہباز شریف یہاں آکر مشورہ کریں۔

 مسلم لیگی رہنما اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کا فیصلہ اتحادی جماعتیں مل کر کریں گی جب کہ الیکشن کمشنر کے مطابق اکتوبر سے پہلے الیکشن کرا ہی نہیں سکتے۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہےکہ  پی ٹی آئی کی حکومت نے یہ تاثر دیا کہ سبسڈیز فنڈڈ ہیں جو کہ نہیں تھیں، یہ مجموعی طور پر 300 ارب کا مسئلہ ہے، اگر عوام پر بوجھ ڈالیں گے تو ہر چیز کی قیمت آسمان پر جائے گی، اس پرکل اتحادی قائدین سےمشاورت ہوئی۔

سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ اگر حکومت عوام پر بوجھ ڈالے گی تو ہر چیز کی قیمت آسمان پر جائے گی۔ پاکستانی چند برس میں مہنگائی کا طوفان برداشت کرچکے اب مزید برداشت کے قابل نہیں لہٰذا اتحادیوں سےمل کرفیصلہ کریں گے اور کوشش ہوگی عوام پرکم سےکم بوجھ ڈالا جائے۔

 اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف پر  تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ  وہ الیکشن چوری کرکے آئے تھے اور آئینی طریقے سے گئے، وہ یہ ہضم نہیں کرپارہے۔ الیکشن کا فیصلہ اتحادی جماعتیں مل کر کریں گی جب کہ الیکشن کمشنر کے مطابق اکتوبر سے پہلے الیکشن کرا ہی نہیں سکتے، دوسرا آپشن اگست 2023 ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے

 انہوں نے مزید کہا کہ صدر پاکستان کا عمل نہایت غیر موزوں ہے، پاکستان میں انار کی پھیلانے کی کوشش کرنا اچھی بات نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی اونچی اڑان۔کتنے کا ہو گیا؟