ڈالر کی اونچی اڑان، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

May 11, 2022 | 10:54:AM
ڈالر کی اونچی اڑان۔کتنے کا ہو گیا؟
کیپشن: ڈالر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈالر کی اڑان جاری، انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی قدر مزید گر گئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 190 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 191.50 روپے کی سطح بھی عبور کر گیا۔

فاریکس کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 1.34 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قدر 188 روپے سے بڑھ کر 190 روپے کی سطح پر آگئی،مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 2 روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 188.50 روپے سے بڑھ کر 191.50 روپے پر جاپہنچی۔

یہ بھی پڑھیںعامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئی