ڈانسر نورا فتحی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھا گئیں

May 11, 2021 | 12:07:PM
ڈانسر نورا فتحی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھا گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری میں  اپنی الگ پہچان بنانے والی اداکارہ نورا فتحی  ان دنوں نیلی ڈریس اپنے نئے فوٹو شوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا  میں چھائی ہوئی ہیں۔حال ہی میں نورا فتحی کی کچھ تصویریں وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصویروں میں نیلی باڈی کون ڈریس پہنے بے حد خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔ 
 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تصویروں میں نورا فتحی کا انداز بہت اچھا لگ رہا ہے۔حالانکہ یہ پہلی بار نہیں جب نورا کی اس طرح کی تصویریں سامنے آئی ہوں۔ 

View this post on Instagram

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

نورا اپنے فیشن لک سے ہمیشہ یہ ثابت کرتی آئی ہیں کہ وہ صرف ڈانسنگ دیوا ہی نہیں بلکہ فیشن دیوا بھی ہیں۔ان تصاویر میں نورا کا ان کا اپنا انداز لوگوں کو خوب پسند آ رہا ہے۔ لوگ ان کے دیوانے ہوئے جا رہے ہیں۔ان کی تصویروں کو ان کے چاہنے والے کافی پسند کر رہے ہیں اور تصویروں پر خوب کمنٹس بھی کر رہے ہیں۔اداکارہ نورا فتحی کے بالی ووڈ سفر کی بات کریں تو یہاں تک پہنچنے کیلئے نورا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی ۔ اپنے جدوجہد کے ایام میں وہ ایک پی جی کے طور پر ایسے کمرے میں رہتی تھیں ، جہاں وہ 8 لڑکیوں کے ساتھ کمرہ شیئر کرتی تھیں ۔ڈانسر نورا فتحی نے  اپنے انسٹا گرام پر کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔وہ اپنے گلیمرس انداز سے نہ صرف لوگوں کو لبھا رہی ہیں، بلکہ انہیں چیلنج بھی کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے انسٹا گرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ان کے مداح ایسا کرسکتے ہیں، جیسا انہوں نے کیا ہے۔ 
یاد رہے نورا فتیحی کا گزشتہ ویڈیو ایلبم ’چھوڑ دیں گے‘ کافی ہٹ ہوا تھا.وہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی ایک سے بڑھ کر ایک تصویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہی ہیں۔ 

View this post on Instagram

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ ’’اروشی روتیلا‘‘ کا سمندر کنارے ڈانس ، ویڈیو وائرل