بھارتی اداکارہ ’’اروشی روتیلا‘‘ کا سمندر کنارے ڈانس ، ویڈیو وائرل

May 11, 2021 | 10:17:AM
بھارتی اداکارہ ’’اروشی روتیلا‘‘ کا سمندر کنارے ڈانس ، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کی بے باک اداکارہ اروشی روتیلا اکثر سوشل میڈیا پر سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں ۔ وہ اپنی شاندار اور دلچسپ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ ان کا ایک تازہ ویڈیو  نیلے ڈریس میں سامنے آیا ہے۔جس کو بڑی تعداد میں لوگوں نے دیکھا ہے۔ 

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ اروشی روتیلا اپنے مہنگے کپڑے ، میک اپ اور گیٹ اپ کی وجہ سے موضوع بحث بنی رہتی ہیں ۔ وہ مداحوں کیلئے اس سے وابستہ اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں ۔اروشی روتیلا کی تصویریں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اکثر وائرل ہوتے رہتے ہیں۔ دراصل  ان کا ایک ویڈیو نیلی ڈریس  ڈریس میں سامنے آیا ہے۔ اس ڈریس میں اروشی بیحد خوبصورت لگ رہی ہیں۔ سمندر کنارے اروشی ڈانس کرتے اور اپنی اداؤں کے جلوے بکھیرتی نظر آ رہی ہیں۔

ویڈیو کے کپشن میں اروشی روتیلانے لکھا ہے کہ ’’33  ملین پیار‘‘دنیا بھر میں  ’’ڈوب گئے‘‘ چوبیس گھنٹے میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ویڈیو بن گیا ہے۔ شکریہ اس پیار کیلئے ، لو یو دوستو۔دراصل گرو رندھاوا کے ساتھ اروشی روتیلا کا میوزک البم ’’ڈوب گئے‘‘ گانے کا حال میں ریلیز ہوا تھا۔ جسے لوگوں کا خوب پیار ملا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ اروشی روتیلا کا عجیب و غریب ماسک پہن کر بنایا گیا ویڈیو  بھی خوب وائرل ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے حملے جاری، مزید  113 افراد انتقال کر گئے