کورونا کے حملے جاری، مزید  113 افراد انتقال کر گئے

May 11, 2021 | 09:11:AM
کورونا کے حملے جاری، مزید  113 افراد انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)ملک بھر میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 113 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ اس موذی مرض میں مبتلا 3 ہزار 84  افراد کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد شمار میں بتایا گیا ہےکہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  کورونا کے 38 ہزار 883ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 3084 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ این سی اور سی کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.93 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں آج  افطار  کے اوقات