پی آئی اےکی نجکاری،کابینہ کمیٹی نےفوجی فرٹیلائزرکمپنی کوکنسورشیم رکن بنانےکی منظوری دیدی

Mar 11, 2026 | 22:33:PM
پی آئی اےکی نجکاری،کابینہ کمیٹی نےفوجی فرٹیلائزرکمپنی کوکنسورشیم رکن بنانےکی منظوری دیدی
کیپشن: پی آئی اے طیارہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے  اجلاس  میں قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری  سے متعلق  اہم پیش رفت  سامنے آئی ہے۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزرائے خزانہ، توانائی، وزیر مملکت خزانہ، مشیر نجکاری اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اعلامیےکے مطابق  قومی ائیرلائن کی نجکاری عمل میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی کو اضافی کنسورشیم  رکن بنانےکی منظوری دے دی گئی۔

اعلامیےکے مطابق فوجی فرٹیلائزرکمپنی قومی ائیرلائن ایکویٹی لمیٹڈ کے 33.99 فیصد عام حصص کی سبسکرپشن کرےگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ عارف حبیب کارپوریشن کنسورشیم کی لیڈکمپنی برقرار  رہےگی، کامیاب بولی دہندہ کی قائم کردہ خصوصی کمپنی کے ذریعے قومی ائیرلائن میں سرمایہ کاری کی جائےگی۔

اعلامیےکے مطابق نجکاری کمیٹی کا فیصلہ حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوایا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں:خدشات نے تیل کی قیمتیں پھر آسمان پر پہنچا دیں، نئے نرخ سن کر ہوش اڑ جائیں گے