دنیا 200 ڈالر فی بیرل تیل کیلئے تیار رہے ،واشنگٹن کنٹرول نہیں کرسکے گا ؛ایران
کیپشن: کروڈ آئل ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایران نے خبردار کیا ہے کہ دنیا 200 ڈالر فی بیرل تیل کیلئے تیار رہے ،واشنگٹن تیل کی قیمتوں کو کنٹرول نہیں کرسکے گا ۔
ایران کے خاتم الانبیا ملٹری کمانڈ ہیڈ کوارٹرز نے خبردارکرتے ہوئے کہاہے۔امریکہ اب تیل کی قیمتوں کو کنٹرول نہیں کر سکے گا۔ ہم ایران تیل کا ایک لیٹر بھی امریکا، اسرائیل اور ان کے شراکت داروں تک نہیں پہنچنے دیں گے۔ان کی طرف جانے والا ہر بحری جہاز یا ٹینکر ہمارے لیے ایک جائز ہدف ہو گا۔ہیڈکوارٹرز کاکہناتھا کہ تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کے لیے تیار ہو جائیں، کیونکہ تیل کی قیمت علاقائی سلامتی پر منحصر ہے جسے آپ نے غیر مستحکم کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی عید سے پہلے عیدی ،حکومت کا بڑا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا