کابینہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس: فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کو کنسورشیم میں شامل کرنے کی منظوری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا جس کے دوران پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کو کنسورشیم میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی، فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ کے 33.99 فیصد شیئرز سبسکرائب کرے گی۔
پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ کامیاب بولی دہندہ کی قائم کردہ اسپیشل پرپز وہیکل کمپنی ہے، عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ کنسورشیم کی لیڈ کمپنی کے طور پر برقرار رہے گی۔
کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا فیصلہ وفاقی کابینہ سے توثیق کے لیے پیش کیا جائے گا، اجلاس میں وزیر خزانہ، وزیر توانائی، مشیر وزیراعظم برائے نجکاری اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں :مشکوک شناختی کارڈز رکھنے والوں کےخلاف گھیرا مزید تنگ،تصدیقی بورڈقائم