پشاور کے قبرستانوں میں ’’ چڑیل‘‘  کی موجودگی کا معمہ حل ہوگیا

Mar 11, 2026 | 09:51:AM
پشاور کے قبرستانوں میں ’’ چڑیل‘‘  کی موجودگی کا معمہ حل ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پشاور میں گزشتہ کچھ دنوں سے  ’’چڑیل‘‘  کی موجودگی کی افواہیں پھیل رہی تھیں جو مبینہ طور پر شہر کے قبرستان میں گھوم رہی تھی جس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔

وزیر باغ کے قریب کے رہائشیوں نے قریبی قبرستان میں بھوت جسے مقامی طور پر چڑیل کا پچل پیری کہا جاتا ہے دیکھنے کی اطلاع دی۔

کچھ مقامی لوگوں نے خود کو مسلح بھی کرلیا تاکہ اس کی تلاش کی جاسکے۔

چڑیل کی کہانیاں کئی دنوں سے گردش کررہی تھیں خاص طور پر گلدرہ چوک کے آس پاس کمیونٹی میں بے چینی اور توہم پرستی پیدا کی۔

 مقامی لوگوں نے بالآخر اسے پکڑ لیا وہ ایک نوجوان لڑکی تھی، خوش قسمتی سے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا اور باحفاظت پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ نے تجارتی جہازوں کو فوجی تحفظ دینے سے انکار کر دیا

بعدازاں میں حکام نے واضح کیا کہ چڑیل دراصل 13 سالہ لڑکی تھی جو کئی دنوں سے گھر سے لاپتا تھی، پولیس نے تصدیق کی کہ لڑکی کا ذہنی تواز خراب ہے اور اب اسے والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 پولیس کے مطابق لڑکی کے رات گئے گھومنے نے مکینوں میں خوف پھیلا دیا جس کی وجہ سے وہ اسے چڑیل سمجھنے لگے۔