شہرقائدکاموسم آج کیسارہے گا؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اقصیٰ شیخ)محکمہ موسمیات نے آج شہرقائدمیں موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔
شہرقائد میں آج موسم گرم رہنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب موسم کے باعث دن بھر گرمی کی شدت محسوس کی جائے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہے،ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے، آئندہ چند روز دن کے اوقات میں گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رجب بٹ کا ایمان اسد کی جذباتی سٹوری پر ردعمل آگیا
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں مغربی سمت سے ہوائیں 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار تسلی بخش ہے۔