آسکرایوارڈز سے قبل فلسطین کے حق میں مظاہرہ، ہالی ووڈ ستاروں کی گاڑیاں رک گئیں

Mar 11, 2024 | 22:24:PM
آسکرایوارڈز سے قبل فلسطین کے حق میں مظاہرہ، ہالی ووڈ ستاروں کی گاڑیاں رک گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کیلیفورنیا کے ڈولبی تھیٹر کے قریبی سڑک پر آسکرایوارڈز سے قبل فلسطین کے حق میں مظاہرہ ہوا جس کے باعث ہالی ووڈ ستاروں کی گاڑیاں رک گئیں۔ 

فلمی دنیا کے معتبر ترین اکیڈمی ایوارڈز (آسکر) کی تقریب کیلیفورنیا کے ڈولبی تھیٹر میں جاری ہے، 96 ویں آسکر ایوارڈز 2024 میں کل 23 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے جا رہے ہیں، بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ایما اسٹون لے اڑیں، تقریب سے قبل فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا گیا، اس تقریب سے قبل فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف امریکی مصنف اور انکی اہلیہ دائرہ اسلام میں داخل

مظاہرین کی جانب سے قریبی روڈ بلاک کردیے جانے کے باعث آسکر ایوارڈ کی تقریب کا آغاز تاخیر سے ہوا، فلسطین کے حامیوں کے احتجاج کے باعث آسکر تقریب کی سیکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی، مظاہرین نے ڈولبی تھیٹرکے احاطے میں بھی احتجاج کیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’نسل کشی کے دوران ایوارڈ نہیں دیے جائیں‘ درج تھا، مظاہرین نے ’فلسطین کو آزاد کرو‘ کے نعرے لگائے۔

ذہن نشین رہے کہ رواں سال 10 فلموں کو بہترین فلم کی کیٹیگری کے لیےکے لیے نامزد کیا گیا ہے، آسکر 2024 میں سب سے زیادہ نظریں سائنس فکشن فلم ’اوپن ہائمر‘ پر مرکوز ہیں جس نے 7 ایورڈز اپنے نام کر لیے ہیں جبکہ ’پور تھنگز‘ نے بھی 4 کیٹگریز میں جیت اپنے نام کی ہے۔