جسٹس نعیم اختر افغان نے بطور سپریم کورٹ جج حلف اٹھا لیا

Mar 11, 2024 | 11:16:AM
 جسٹس نعیم اختر افغان نے بطور سپریم کورٹ جج حلف اٹھا لیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( امانت گشکوری)جسٹس نعیم اختر افغان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے  مطابق حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ سیریمونیل ہال میں منعقد ہوئی ،جہاں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے جسٹس نعیم اختر افغان سے حلف لیا۔

تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور سینیئر وکلا نے بھی شرکت کی.

 جسٹس نعیم اختر افغان کے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 14 ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم نے مشاورت مکمل کر لی، وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

سپریم کورٹ آف پاکستان میں اس وقت بھی 3 ججز کی اسامیاں خالی ہیں،جسٹس نعیم اختر افغان اس سے قبل چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تھے۔