ریڈ زون میں ڈکیتی کی بڑی واردات ، 40 لاکھ روپے کے 55 موبائل لوٹ لئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسامہ ملک) ریڈ زون میں ڈکیتی کی بڑی واردات ، 40 لاکھ روپے کے 55 موبائل فونز لوٹ لئےگئے ۔
واردات کا مقدمہ متاثرہ تاجر کی مدعیت آرام باغ تھانے میں درج کرلیا ،مدع کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ مسلح ملزمان دو کارٹن اور ایک بیگ چھین کر فرار ہوئے تھے ، واردات میں چار ملزمان 3 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، متاثرہ تاجر سٹار سٹی مال سے موبائل فون خرید کر ٹاور کی جانب جا رہا تھا ، سندھ اسمبلی روڈ پر مسلح ملزمان نے واردات کی ۔
وزیر داخلہ سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے واقعہ کا نوٹس لے لیا،ڈی آئی جی ساؤتھ اور ایس ایس پی ساؤتھ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی گئی، واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور لوٹا گیا سامان برآمد کرنے کا حکم دیدیا۔
کراچی موبائل الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن نے لوٹ مار کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ہفتے میں2 چھٹیاں ختم کرنے کا فیصلہ