فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں طبی تحقیق پرتربیتی کورس کا انعقاد
حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں:وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اورسر گنگا رام ہسپتال میں شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام طبی تحقیق پرمبنی تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا۔
وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی، اس موقع پر پرنسپل پروفیسر عبدالحمید، چیئرپرسن میڈیسن ڈیپارٹمنٹ پروفیسر بلقیس شبّیر،پروفیسر نوید اکبر ہوتیانا، پرورفیسر عائشہ راشد، پروفیسر تسکین زہرہ سمیت فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی,اس کورس کا بنیادی مقصد ریسرچ کے معیار کو بہتر کرنااور تحقیقی مقالات کی اشاعت کے مراحل پر تربیت دینا تھا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے اس موقع پرکہاکہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں طبی تحقیق کے کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے،یہاں تعلیمی، تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی کوشش بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ سر گنگا رام ہسپتال کے مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ کیا اور شعبہ بچگان میں نوزائیدہ بچوں میں پیدائشی یرقان کی تشخیص کے لیے جدید ترین آلات کا افتتاح بھی کیا،ان آلات کی مدد سے نوزائیدہ بچوں میں یرقان کی فوری تشخیص کے ساتھ ساتھ بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم 12جون کویواے ای کا سرکاری دورہ کریں گے:دفترخارجہ
وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے اس تاریخی اقدام پر شعبہ بچگان کے سربراہ پروفیسر نوید اکبر ہوتیانا کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
گزشتہ برس بین الاقوامی ماہرین اور رائل کالجز کے صدور پروفیسر سارہ کلارک اور پروفیسر اینڈریو ایلڈر نے انتہائی نگہداشت یونٹ برائے نوزائید گان کا دورہ کیا تھا اور بین الاقوامی طرز کی جدید ترین طبی سہولیات سے متاثر ہو کر اس ادارے کو دنیا کابہترین ادارہ قرار دیا تھا۔