سوشل میڈیا پر دوستی ,امریکی خاتون نےجھنگ پہنچ کر نوجوان سے شادی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد امریکی خاتون نے جھنگ پہنچ کر نوجوان سے شادی کرلی۔
ساؤتھ کیرولینا کی رہائشی 27 سالہ امریکی خاتون کیرنشا میڈسائن گریس کی جھنگ کے رہائشی 29 سالہ نعیم الحسن سے 2 سال قبل سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی تھی،امریکی خاتون نے اسلام قبول کرکے اپنا اسلامی نام کنیز عائشہ رکھ لیااور نکاح کرکے مقامی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔

نعیم الحسن اور کیرنشا کی دوستی کا آغاز 2 سال قبل سوشل میڈیا پر ہوا، جو رفتہ رفتہ گہری ہوتی گئی، مستقل رابطے کے بعد کیرنشا پاکستان پہنچیں اور جھنگ میں جامعہ عربیہ دارالہدیٰ میں اسلام قبول کیا۔
نکاح کی تقریب ایڈووکیٹ عامر شہزاد کے چیمبر میں منعقد ہوئی، جس میں رانا عامر، کنیز عائشہ اور دیگر نے شرکت کی، تقریب کے دوران امریکی خاتون نے خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ اسلام اور نعیم الحسن کی محبت سے متاثر ہو کر پاکستان آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی خوشخبری،بچوں کو ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے؟منظوری ہو گئی
یادرہے کہ شادی سے قبل کنیز امریکا میں شادی شدہ تھیں، اور ان کے تین بچے بھی ہیں، انہوں نے نعیم الحسن سے تعلق قائم کرنے سے قبل اپنے سابق شوہر سے طلاق لے لی تھی۔