یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری

Jun 11, 2025 | 13:01:PM
 یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)یو ای ٹی کےاے کلاس ملازمین اور اہل خانہ کی فلاح و بہبود کئلئے بڑاقدم اٹھا لیاگیا،مختلف سطح پراے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری دیدی گئی۔

انٹرمیڈیٹ سطح کے23 بچوں کو ماہانہ 10ہزار دئیے جائیں گے،انڈر گریجوایٹ ،پوسٹ گریجوایٹ کے23 بچوں کو ماہانہ 15ہزار دئیے جائیں گے،سکول کی سطح کے 95 طلباء کیلئےماہانہ 6,500 روپے کی مالی معاونت کی منظوری بھی ہو گئی،ملازم کی بیٹی کی شادی کے سلسلے میں ڈیڑھ لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی گئی۔
ایک ملازم کو تدفین کے اخراجات کے طور پر 20,000 روپے دیئے گئے،  9ملازمین کیلئےطبی بنیادوں پر 11لاکھ 13ہزار کی مالی امداد منظور کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ’’سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑااضافہ ‘‘،  پنجاب حکومت نے خوشخبری سنا دی

یونیورسٹی کے مرحوم ملازم کی بیوہ کیلئے سالانہ 15ہزار مالی امداد کی منظوری دی گئی،دوران سروس انتقال کرنیوالے ملازمین کے بچوں کیلئے سکالر شپ کی منظوری  دی گئی۔
بچوں کو ماہانہ 6ہزار 500روپے سکالر شپ کی صورت میں مالی امداد دی جائیگی،وی سی  کے مطابق یونیورسٹی ملازمین کو صرف ورک فورس نہیں ایک خاندان سمجھتی ہے۔
ڈاکٹر شاہد منیر نے بتایا کہ ملازمین اور انکے اہل خانہ کی فلاح ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔