عیدپرتصاویرشیئرکیوں نہیں کیں؟صبا قمرنے اصل وجہ بتا دی

Jun 11, 2025 | 11:54:AM
عیدپرتصاویرشیئرکیوں نہیں کیں؟صبا قمرنے اصل وجہ بتا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ناموراداکارہ صبا قمر نے اس سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر تصاویر شیئر نہ کرنے کی اصل وجہ بتا دی۔

انسٹاگرام پر صبا قمر نے ایک تفصیلی نوٹ پوسٹ کیاہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے عید کی تصاویر شیئر نہ کرنے کا فیصلہ محض آرام اور روحانی سکون کی خاطر کیا، کیونکہ وہ سال بھر کے مصروف ترین شیڈول اور مسلسل سفر سے بالکل تھک چکی تھیں۔  

صبا قمر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے عیدالاضحیٰ کے تین دن ذاتی آرام،دعاؤں اور ضروری سکن کیئر میں گزارے، اور ایک بار بھی خاص طرح سے تیار نہیں ہوئیں۔

صباقمر نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا: "میں جانتی ہوں کہ بہت سے لوگ اس بار میری عیدلک دیکھنے کے منتظر تھے، اور میں صرف یہ کہنا چاہتی ہوں  کہ میں نے کچھ خاص نہیں پہنا، ایک بار بھی تیار نہیں ہوئی، مجھے ایسا محسوس نہیں ہوا کہ مجھے اس کی ضرورت ہے۔" 

معروف اداکارہ نے مزید کہا: "اس عید پر میں نے آرام کا انتخاب کیا، میں نے یہ تین دن لیٹ کر، بالوں میں تیل لگا کر، اچھا کھانا کھاتے ہوئے، دل میں پرسکون دعائیں کرتے ہوئے اور مکمل طور پر خود کو بحال کرتے ہوئے گزارے کیونکہ مسلسل کام، لگاتار سفر اور بے پناہ توانائی خرچ کرنے کے بعد یہ میری ضرورت تھی۔"  

یہ بھی پڑھیں:بھانجی کاعقیقہ:دولت کی بے جا نمائش پررجب بٹ پھرتنقیدکی زدمیں

صبا قمر کی اس پوسٹ نے ان کے مداحوں کو بتا دیا ہے کہ کبھی کبھار آرام کرنا اور اپنی ذات کو ترجیح دینا کتنا ضروری ہوتا ہے۔