پرائیویٹ گاڑیوں کے بعد موٹر سائیکل کو بھی اب فٹنس سرٹیفکیٹ لینا ہوگا

Jul 11, 2025 | 19:46:PM
پرائیویٹ گاڑیوں کے بعد موٹر سائیکل کو بھی اب فٹنس سرٹیفکیٹ لینا ہوگا
کیپشن: موٹر سائیکل سوار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طاہر جمیل خان)پرائیویٹ گاڑیوں کے بعد موٹر سائیکل کو بھی اب فٹنس سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔

موٹر سائیکل کی ٹیسٹنگ کے بعد ایک سال کا فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیا جائیگا۔پنجاب کابینہ کی جانب سے قانون میں ترمیم کر لی گئی ہے۔جلد اس پر عملدرآمد کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ حکمت عملی مرتب کر لے گا

پنجاب میں ایک پی جی استعمال کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔تمام بس ٹرمینلزکیخلاف کارروائی کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں۔

سیکرٹری آر ٹی ایز ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والے گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔غیر قانونی رکشہ باڈی بنانے والوں کے خلاف بھی کاروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حمیرا اصغر موت کو قتل قرار دینے کی شکایت کی حقیقت سامنے آ گئی