اداکارہ حمیرا اصغر کے واقعہ کو قتل قرار دینے کی شکایت جھوٹی نکلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی میں ڈیفنس کی رہائشی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے واقعے کو قتل قرار دینے کی شکایت جھوٹی نکلی۔
وزیراعظم پورٹل پر آئی جی سندھ کو بھیجی جانے والی شکایت جھوٹی نکلی، درخواست میں ڈاکٹر سیرم سجاد اور ان کی فیملی پر براہ راست قتل کا الزام لگایا گیا تھا۔
سٹی 21 نے ڈاکٹر سیرم سجاد کے والد کا موقف سب سے پہلے نشر کیا، ڈاکٹر سیرم سجاد کے والد نے سٹی 21 چینل کا شکریہ ادا کیا، پولیس کے مطابق درخواست نے جعلی سم کا استعمال کرتے ہوئے درخواست جمع کرائی۔
پولیس نے بتایا کہ جس نمبر سے درخواست جمع کرائی گئی وہ جعل سازی سے جاری کیا گیا ، نمبر ایک عمر رسیدہ دیہاتی ہندو خاتون گومی کے نام پر ہے ، دیہاتی خاتون گومی رائمال اور اسکے اہل خانہ نمبر رجسٹرڈ ہونے سے لا علم ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق متعلقہ شناختی کارڈ نمبر گومی کسی قسم کی شکایت سے بھی لاعلم ہے، لگائے گئے الزامات پر مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے ، تاحال الزامات سے متعلق کوئی ایسا ثبوت نہ مل سکا۔
یہ بھی پڑھیں :سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے اضافہ