190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: نیب نے عمران خان کو 13 جولائی کو طلب کرلیا

Jul 11, 2023 | 21:49:PM
190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: نیب نے عمران خان کو 13 جولائی کو طلب کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) قومی احتساب بیورو نے 190 ملین پاؤنڈ کے اسکینڈل میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 13 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں نیب کا نوٹس موصول ہوگیا ہے۔

نیب کا نوٹس چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل علی اعجاز بٹر نے وصول کیا جس کے مطابق نیب راولپنڈی نے انہیں تفتش کیلئے 13 جولائی کی دوپہر 2 بجے طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: توشہ خانہ کیس،عمران خان نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف  عدالت سے رجوع کرلیا

ذرائع کے مطابق نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ نیب پیشی کے دوران اپنے ہمراہ ملکی اور غیرملکی جائیداد کی تفصیل لائیں۔

ذرائع کے مطابق نوٹس کے ذریعے نیب نے بنی گالہ، زمان پارک کی ریونیو دستاویز جبکہ شوکت خانم ٹرسٹ کی رجسٹریشن سمیت دیگر متعلقہ دستاویز طلب کرلی ہیں۔