کویت کا سویڈش زبان میں قرآن پاک کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان

کویتی وزیر اعظم شیخ احمد نواف الاحمد الصباح نے متعلقہ اتھارٹی کو نسخوں کی اشاعت کی ہدایت دیدی

Jul 11, 2023 | 15:08:PM
کویت کا سویڈش زبان میں قرآن پاک کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کویت نے سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ والے ایک لاکھ نسخوں کی طباعت اور اشاعت کا اعلان کردیا۔

کویتی وزیراعظم کا یہ فیصلہ اسلام کی رواداری اور تمام لوگوں کے درمیان اسلامی اقدار اور بقائے باہمی کو پھیلانے کے مقصد کے تحت کیا گیا ہے۔

شیخ احمد نواف الاحمد الصباح نے کیئر اتھارٹی کو قرآن پاک کی طباعت اور اشاعت کا کام سونپ دیا تاکہ ان نسخوں کو سویڈن میں تقسیم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: قرآن پاک کی بے حرمتی پر افغانستان میں سویڈن کی تمام سرگرمیاں معطل کررہے ہیں، ذبیح اللہ مجاہد

خیال رہے 28 جون کو عیدالاضحیٰ کے پہلے دن سویڈن میں ایک عراقی شہری نے معاذ اللہ قرآن کریم کے نسخے کی بے حرمتی کی تھی۔ اس گھناؤنی حرکت پر دنیا بھر میں مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا اور احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔