میڈیکل کی طالبہ  سے گن پوائنٹ پر زیادتی۔۔۔

Jul 11, 2021 | 12:25:PM
 میڈیکل کی طالبہ  سے گن پوائنٹ پر زیادتی۔۔۔
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں میڈیکل کی طالبہ کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  نشتر کالونی  میں ملزم نے متاثرہ لڑکی کو وزیراعظم قرضہ سکیم سے قرضہ دلوانے کے بہانے بلوایا اور  گن پوائنٹ پرایک مکان میں لے گیا جہاں درندہ صفت شخص نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا،متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پر ملزم حبیب اللہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بدھائی نہ ملنے پرخواجہ سرا نے ایسا کام کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے
 ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ذوہیب نصر اللہ رانجھا کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ لڑکی سے زیادتی ثابت ہو گئی  ہے، انچارج جینڈر سیل ماڈل ٹاؤن صدف رشید نے ٹیم کے ہمراہ آپریشن کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں60 سالہ ہمسایہ کا 7 سالہ معصوم بچی سے گھناؤنا کھیل، ملزم گرفتار