بادل ہی بادل ۔۔۔آج موسلا دھار بارش

Jul 11, 2021 | 08:53:AM
بادل ہی بادل ۔۔۔آج موسلا دھار بارش
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)آج ملک کے بیشتربالائی اور وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ کشمیر،گلگت بلتستان ،اسلام آباد، بالائی ووسطی پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش اور اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع ہے جبکہ اسلام آباد میں بھی  آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہےگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں خطۂ پوٹھو ہار،سیالکوٹ،   نارووال، حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، گجرات ،گوجرانوالہ میں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،لاہور،سرگودھا،خوشاب،فیصل آباد،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورمیانوالی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے،  صوبہ کے دیگر علاقوں  میں موسم  گرم اور  مر طوب   رہےگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا ایبٹ آباد ،  ہری پور ، کوہستان ، مانسہرہ ، کرک ، کوہاٹ، کرم،بونیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش   کی توقع ہے، چترال ،دیر ، مالاکنڈ ، شانگلہ ، سوات ،مردان ، صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ   بارش   کی توقع ہے، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان ، ٹانک، وزیرستان ، بنوں  اور لکی مروت تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ   بارش   کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات  کے مطابق سندھ  کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں موسم شدید  گرم اور  مر طوب  رہے گا۔کراچی  اور گردونواح میں بو ندا باندی  جبکہ  سانگھڑ ، تھرپارکر اورعمرکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  مر طوب  رہے گا،سبی ، کوہلو،  چاغی اور دالبندین میں شدید گرم ر ہے گا، قلات، خضدار اور  اس کے گردو نواح میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ کشمیر   اور گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع جبکہ اس دوران کشمیر اوراس سے ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا:چوتھی لہر شروع،27افراد  کا انتقال،مثبت کیسز میں اضافہ