وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصری، مالدیپ کے ہم منصب سے ملاقات کی

Jan 11, 2026 | 18:51:PM
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصری، مالدیپ کے ہم منصب سے ملاقات کی ۔

 آذربائیجان کے نائب وزیرِ خارجہ الچن اور بنگلہ دیش کے مشیر برائے امورِ خارجہ، ایم ڈی توحید حسین سے ملاقاتیں کیں جس کے دوران دو طرفہ تعاون سمیت مختلف امور میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جدہ میں او آئی سی کے 22ویں غیر معمولی اجلاس کے موقع پر مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی جس کے دوران دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان غزہ کی صورتحال اور خطے میں حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں بین الاقوامی قانون اور فلسطینی عوام کے جائز مؤقف کی حمایت پر زور دیا گیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر مالدیپ کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللہ خلیل سے ملاقات کی۔

جس کے دوران پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ و تعاوَن پر مبنی تعلقات پر اطمینان، دوطرفہ روابط مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔

دریں اثنا نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے نائب وزیرِ خارجہ الچن رافیئیف سے ملاقات کی، طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ ملاقات او آئی سی کے غیر معمولی  وزرائے خارجہ کونسل اجلاسِ کے موقع پر کی گئی۔

 دونوں فریقین نےدونوں ممالک کی قیادت کی جانب سے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم پر زور دیا گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے مشیر برائے امورِ خارجہ، ایم ڈی توحید حسین سے بھی ملاقات کی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کیا، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے مختلف شعبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

طاہر حسین اندرابی نے خصوصاّ اعلیٰ سطح روابط، تجارت اور تعلیمی تعاون پر زور دیا گیا، اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی امور کی ایک وسیع رینج پر بھی گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :دنیا کی پہلی ایک کلومیٹر بلند عمارت اب تک کتنی تعمیر کرلی گئی ہے؟