پاکستان سٹرَس فیسٹیول دوحہ کے تاریخی مقام سوق الوکرہ میں منعقد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) پاکستان سٹرَس فیسٹیول دوحہ کے تاریخی مقام سوق الوکرہ میں منعقد کیا گیا جو تجارتی سفارت کاری کے میدان میں ایک نمایاں پیش رفت ہے۔
اس فیسٹیول میں 30 سے زائد سٹالز لگائے گئے جن میں اکثریت پاکستانی سٹرَس پھلوں کی مختلف اقسام پر مشتمل تھی جن میں کینو، فروٹر، مسمی کے علاوہ امرود، گنّا اور چیکو بھی شامل تھے،افتتاحی دن عوام کی بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی اور فیسٹیول مکمل طور پر ہاؤس فل رہا۔
فیسٹیول کا افتتاح پاکستان کے سفیر مہمد عامر نے کیا جبکہ اس موقع پر مختلف ممالک کے سفرا اور اعلیٰ سفارتی نمائندے بھی شریک ہوئے،یہ تقریب نہ صرف عوامی سطح پر کامیاب رہی بلکہ سفارتی اور تجارتی حلقوں میں بھی خاصی پذیرائی حاصل ہوئی اور آئندہ برسوں میں سٹرَس فیسٹیولز کے انعقاد کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی۔
یہ اہم کامیابی پاکستانی سفارت خانے کی مسلسل کاوشوں اور سوق واقف انتظامیہ کے ساتھ قریبی تعاون کا نتیجہ ہے۔
پاکستان سٹرَس فیسٹیول دوحہ کے تاریخی مقام سوق الوکرہ
— Mian Iftikkhar Ramey (@Dunyanews_Lhr) January 11, 2026
ميں منعقد کیا گیا، جو تجارتی سفارت کاری کے میدان میں ایک نمایاں پیش رفت ہے۔ اس فیسٹیول میں تیس سے زائد اسٹالز لگائے گئے جن میں اکثریت پاکستانی سٹرَس پھلوں کی مختلف اقسام پر مشتمل تھی، pic.twitter.com/bpNHYGAiCd
یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان کو خطے میں آئی ٹی شعبے کا مرکز بنانے کیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے؛وزیرِ اعظم