پاکستان کو خطے میں آئی ٹی شعبے کا مرکز بنانے کیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے؛وزیرِ اعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو خطے میں آئی ٹی شعبے کا مرکز بنانے کیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے،پاکستانی نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی آئی ٹی شعبے کی تعلیم و تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے آئی ٹی ماہر مرحومہ عرفہ کریم رندھاوا کے والدین ثمینہ امجد، امجد کریم رندھاوا اور عرفہ کریم فاؤنڈیشن کی چیف ایگزیکٹو تابندہ اسلام نے ملاقات کی،وزیراعظم نے عرفہ کریم کی کم عمری میں ہی آئی ٹی کے میدان میں خدمات اور پاکستان کا نام روشن کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا.
وزیرِ اعظم نے کہا کہ عرفہ کریم کی آئی شعبے میں لازوال خدمات کے اعتراف میں لاہور میں واقع آئی ٹی ٹاور کو مرحومہ کے نام سے منسوب کیا گیا جو اب عرفہ کریم ٹاور کے نام سے جانا جاتا ہے.
ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم و تربیت اور آئی شعبے میں آنٹر پرونیورشپ کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ،رواں برس بھی وفاقی حکومت کی جانب سے اعلی کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپس تقسیم کئے جارہے ہیں ، آئی ٹی کی ترقی کے لیے قائم کی گئی عرفہ کریم فاؤنڈیشن کا قیام ایک خوش آئند عمل ہے جس کی حکومتی سطح پر ہر ممکن مدد کو یقینی بنایا جائے گا.
عرفہ کریم مرحوم کے والدین نے وزیرِ اعظم کی زیر قیادت آئی ٹی شعبے کی ترقی کیلئے حکومت کے اقدامات کی پزیرائی کی.
یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے حکمرانوں کا دل چھوٹا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس