پنجاب کے حکمرانوں کا دل چھوٹا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

Jan 11, 2026 | 17:21:PM
 پنجاب کے حکمرانوں کا دل چھوٹا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم) مجلس وحدت مسلمین کے چئیرمین اور  تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ لاہور زندہ دلوں کا شہر ہے ، میں امید  کرتا  ہوں پنجاب کے حکمران بھی بڑے دل والے ہوں  گے۔

 ماڈل ٹاؤن میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چئیرمین اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما محمد خان اچکزئی کے ساتھ میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے راجہ ناصر عباس نے کہا، جتنا پنجاب خوبصورت ہے انکے حکمران بھی بڑے دل والے ہونے چاہئیں۔موجودہ حکمرانوں کا دل چھوٹا ہے۔

راجہ ناصر عباس نے کہا،  ہم لاہور میں 8 جنوری کو پہنچے ، جن لوگوں ہمارا استقبال کیا میں ان تما م کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

محمود خان اچکزئی نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا، پی ٹی آئی کے تمام کارکنان ، لیڈرز ،ایم پی ایز کا مشکور ہوں وہ تین دن ہمارے ساتھ رہے ۔

کسی کو مارا گیا ،کسی کی گاڑی کا شیشہ توڑا گیا ،، کسی کو اغوا کیا گیا۔ انھوں نے اپنی ڈیوٹی کی ہم نے اپنی ڈیوٹی کی۔

محمود خان اچکزئی نے کہا، میرا ایمان ہے لاہور سے تاریخ اٹھے گی۔ ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے نہ ہم لاہور قلعہ فتح کرنے آئے تھے۔ دنیا کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا، ایک پارٹی سے اسکا مینڈیٹ چھینا جائے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا، پوری دنیا کہتی ہے کہ عوام کی رائے کو احترام ہوناچاہیے ۔ جہاں عوامی رائے کا احترام ہو گا وہاں ترقی ہو گی۔ جب سے پاکستان بنا جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کے درمیان راہ کشی رہی۔غیر جمہوری  قوتوں کا رویہ ہمیشہ متکبرانہ رہا ۔ یہ پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہی ہے۔

 محمود خان اچکزئی  نے کہا، ہم ظلم مٹانے نکلے ہیں ،آپ کو ہمارا ساتھ دینا ہو گا۔اگر کوئی پاکستان سے محبت کرتا ہے تو اسے نکلنا ہو گا۔ بعض اوقات انسان نہیں نکل سکتا ،، جہاں جہاں اپنی آواز بلند کر سکتے ہیں،  اپنی آواز بلند کریں۔

محمود خان اچکزئی نے کہا،  ہشت گردی کی ہر صورت میں مذمت کرنی چاہیے۔ دہشت گردی قومیت کے خلاف ہو ، فرد کے خلاف ہو ادارے کے خلاف ہو اسکی مذمت ہونی چاہیے۔ 

انہوں نے مزید کہا، جب 9 مئی ہوابانی پی ٹی آئی جیل میں تھا ۔ بانی پی ٹی آئی نے جیل میں کہا کہ معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنا دیں۔کیا آج تک کمیشن بنایا گیا ۔ اگر کمیشن بن جاتا ہو تو سارے معاملات سامنے آ جاتے۔

محمود خان اچکزئی نے9 مئی 2023 کو لاہور میں جناح ہاؤس پر حملے، قائد اعظم محمد علی جناح کے نوادرات اور کور کمانڈر کے گھر کا سامان لوٹ لینے کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے   کہا، کسی پرائیوٹ گھر میں کوئی بغیر اجازت نہیں جا سکتا۔ کور کمانڈر کے گھر کوئی کیسے چلا گیا ، اسکی تحقیقات ہونی چاہیے۔ یہاں پر اگر کسی کو  گولی ماری جائے وہاں کون نکلے گا۔

ایک سوال کے جواب میں محمود خان اچکزئی نے کہا، میں نوٹیفیکیشن کے بغیر ہی اپوزیشن لیڈر ہوں۔