اداکار فواد خان نے ماہرہ خان کیساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

Jan 11, 2024 | 11:40:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان فلم اور ڈراما انڈسٹری کے سُپر اسٹار فواد خان نے اپنی ساتھی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ دوبارہ کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

حال ہی میں فواد خان نے اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ کم کام کرنے اور ان کے ساتھ اپنی دوستی کے بارے میں بات کی۔

فواد خان نے کہا کہ “جب دو فنکار ایک ساتھ زیادہ کام کرتے ہیں تو اس سے اُن کی ڈیمانڈ کم ہوجاتی ہے، اسی طرح اگر میں ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں بات کروں تو ہم دونوں کے درمیان عزت کا رشتہ قائم ہے اور یہ رشتہ اتنا گہرا ہے کہ اگر اب ہم ایک ساتھ کام کریں گے تو ہمیں زیادہ محتاط رہنا پڑے گا”۔

اداکار نے کہا کہ “جب آپ کسی ایسے انسان کے ساتھ زیادہ کام کرتے ہیں جس کے ساتھ آپ کا عزت کا مضبوط رشتہ قائم ہو تو پھر آپ کے تعلقات پیچیدہ ہوجاتے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ ہمیں کام کی وجہ سے رشتوں کو خراب نہیں کرنا چاہیے”۔

اُنہوں نے کہا کہ “اسی وجہ سے ماہرہ خان کے ساتھ زیادہ کام نہیں کیا کیونکہ ہم ہمارا عزت کا رشتہ خراب نہیں کرنا چاہتے اور میں یہ بھی نہیں چاہتا ہے کہ ہم دونوں یہ سوچیں کہ ہم ایک دوسرے کا استعمال کررہے ہیں”۔ فواد خان نے ماہرہ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ “وہ اپنے کام سے بہت لگن رکھتی ہیں، وہ ایک مشین کی طرح کام کرتی ہیں، وہ امریکی اداکارہ میریلن مونرو کی طرح قابل ہیں”۔

مزید پڑھیں: سردی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ “ماہرہ خان انتھک محنت کرتی ہیں اور میں نے ماہرہ خان کا جذبہ کام کے دوران دیکھا ہے”۔

احمد علی بٹ کے اور سوال کہ اگر ماہرہ خان ایک اداکارہ نہ ہوتیں تو وہ کس شعبے سے وابستہ ہوتیں ؟ کے جواب میں فواد خان کا کہنا تھا کہ ’ میں ماہرہ کو اداکارہ کے علاوہ کچھ اور تصور ہی نہیں کرسکتا۔ وہ ہر حال میں ایک اداکارہ ہی ہوتیں‘۔ انہوں نے ماہرہ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’ ماہرہ میں کچھ بہت خاص ہے، اس میں ایک چارم ہے جو اس کو منفرد بناتا ہے اور وہ بنی ہی اس انڈسٹری کے لیے ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ یہ میری طرف سے ماہرہ کے لیے کامپلیمنٹ ہے کہ اس میں میریلن مونرو والا چارم ہے۔ میں جانتا ہوں ایسا کہنا ماہرہ کے فن کو محدود کر سکتا ہے لیکن ان میں میریلین مونرو والی ہی کشش پائی جاتی ہے اور اسی سبب وہ سب کے ساتھ اچھی لگتی ہیں‘۔

واضح رہے کہ 2011ء میں ٹیلی ویژن اسکرین پر مقبولیت کے کئی ریکارڈ توڑنے والے ڈراما سیریل ’ہمسفر‘ میں فواد خان اور ماہرہ خان کی اداکاری آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے، یہ ڈراما پاکستان سمیت بھارت اور بنگلادیش میں بھی کافی مقبول ہوا تھا۔ 

ڈراما سیریل ’ہمسفر‘ کے بعد پاکستانی اور بھارتی مداح ایک بار پھر فواد خان اور ماہرہ خان کو ساتھ دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔