سردی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Jan 11, 2024 | 10:22:AM
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہے گی۔ ماہرین کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہے گی۔ ماہرین کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

شہر لاہور میں ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری ٹھنڈی ہوا چلنے سے خنکی اور سردی کا احساس بڑھ گیا۔ خشک سردی سے شہریوں کی معمولات زندگی بھی متاثر ہونے لگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 99فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ شہر میں ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 208ریکارڈ کی گئی ہے۔ یو ایس قونصلیٹ 307 جبکہ ٹھوکر میں آلودگی کی شرح 198ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ،نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ،تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا جناح ہسپتال کا دورہ ،سست روی پر برہمی کا اظہار

دوسری جانب ماہرین محکمہ موسمیات چودھری اسلم کے مطابق جنوری کے آخری ہفتے میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ فروری میں سردی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

ماہرین  نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کی ہدایت کی ہے۔اُن  کا کہنا ہے کہ شہری گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اورشہری غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔